Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’متحارب سوڈانی فریق جنگ بند کریں‘: سعودی و برطانوی وزرائے خارجہ

تشدد کا سلسلہ ترک کریں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے سوڈان کے فریقوں سے  جنگ بند کرنے اور شہریوں کی جان و مال کی سلامتی کے تحفظ کی اپیل کردی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیفرلے نے جمعرات کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ انہوں نے سوڈان کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرا نے سوڈان کے متحارب فریقوں سے اپیل کی کہ جنگ فورا بند کریں۔ عسکری محاذ آرائی ختم کریں۔ تشدد کا سلسلہ ترک کریں اور انسانی امداد کی ترسیل کے لیے محفوظ راہداری فراہم کریں۔
دونوں وزرا نے سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے اور مزید مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پر یکجہتی کی تدابیر کے بارے میں غوروخوض کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: