Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الفطر کے دن سعودی عرب کا کونسا شہر سب سے زیادہ گرم

سب سے کم درجہ حرارت والا شہر طریف رہا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ عید الفطر کے پہلے روز 21 اپریل 2023 کو  مکہ مکرمہ 39 سینٹی گریڈ سے مملکت کا گرم ترین شہر رہا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو مملکت کا سب سے کم درجہ حرارت والا شہر طریف رہا جہاں درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا ہے کہ جمعے کو جدہ میں درجہ حرارت  37 سینٹی گریڈ، قنفذہ، شرورۃ، الاحسا اور حفر الباطن میں  36 جبکہ مدینہ منورہ میں 37سینٹی گریڈ رہا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ریاض، تبوک، بریدہ، وادی الدواسر شہروں میں انتہائی درجہ حرارت  32 رہا۔ علاوہ ازیں ابہا اور طریف میں  23 اور باحہ میں  22سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔
قومی مرکزکا کہنا ہے کہ مملکت کے  کئی شہروں میں درجہ حرارت معمولی رہا۔ اس حوالے سے طریف  8 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے سرفہرست رہا اس کے بعد القریات  میں  10، ابہا میں  13، باحہ میں  14 ریکارڈ کیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: