سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ رمضان کے آخری عشرے میں مملکت بھر میں بارش کا امکان ہے‘۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’نشرۃ النھار‘ (دن کا خبرنامہ) سے گفتگو کرتے ہوئے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا تھا کہ ’آخری عشرے میں کوہستانی علاقے بارش سے زیادہ متاثر ہوں گے‘۔
طائف سے جازان تک سارا کوہستانی علاقہ بارش کی زد میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ’ موسم بہار میں درجہ حرارت دیگر برسوں کے مقابلے میں کم رہے گا۔ موجودہ موسم بہار کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں ان دنوں گرد آلود ہواؤں میں شدت نہیں ہوگی‘۔