مکہ مکرمہ میں جمعہ کے روز گرمی سب سے زیادہ
طریف میں پارہ 7 ڈگری ریکارڈ کیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز مکہ مکرمہ ریجن میں درجہ حرارت سب سے زیادہ جبکہ طریف میں سب سے کم رہا۔
موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز مکہ مکرمہ میں درجہ حرار34 ڈگری جبکہ سب سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ طریف میں رہا ۔
مدینہ منورہ اورجدہ میں پارہ 32 ڈگری ، جازان اورالقنفذہ میں 31 جبکہ وادی الدواسر، شرورہ ، ینبع اورالعلا میں 30 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طریف کے بعد عرعر اورالقریات میں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو8 ڈگری تھا جبکہ سکاکا ، تبوک اورحائل میں 9 اورابھا والباحہ میں پارہ 10 ڈگری سے تک پہنچ گیا۔