Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفر الباطن گرم ترین شہر، سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں ریکارڈ

دمام، رفحا اور الاحسا میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ رہا (فوٹو سبق)
سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز کا  کہنا ہے کہ’ جمعے کو مملکت کا سب سے گرم ترین شہر حفرالباطن رہا‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’جمعے کو حفر الباطن میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی  گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔
قومی مرکز نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا  کہ’ حفر الباطن کے بعد دمام، رفحا اور الاحسا دوسرے نمبر پر رہے جہاں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ رہا۔ مدینہ منورہ، عرعر، سکاکا، القریات اور العلا میں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔‘
محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ، تبوک اور الخرج میں درجہ حرارت 42، ریاض، بریدہ اور طریف میں 41، وادی الدواسر، دوادمی، المجمعہ اور حائل میں 40، جدہ، جازان اور ینبع میں 38، طائف میں 33 سینٹی گریڈ رہا ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو سب  سے کم درجہ حرارت السودۃ میں 22 ڈگری یکارڈ کیا گیا۔
موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق’ دور دراز کے علاقوں میں سفر سے قبل موسمی حالات کا مشاہدہ کرلیا جائے۔ اس سلسلے میں سرکاری ذرائع پر انحصارکیا جائے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: