Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کے دوران شاہراہوں پرسفرکرنے میں احتیاط کریں

روڈ سیکیورٹی فورس نے بھی احتیاطی تدابیرپرعمل کرنے کی ہدایت کی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ جمعرات تک مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات کے پیش نظربرساتی نالوں اورسیلابی علاقوں سے دوررہا جائے۔
سبق نیوز کے مطابق شہری دفاع کی جانب سے دیئے گئے انتباہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیلابی ریلے والے علاقوں میں پیراکی سے گریز کیا جائے۔
مدینہ منورہ ریجن میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گرد آلود ہواوں کی وجہ سے حد نظرمحدود ہے۔
مذکورہ ریجن میں سفرکرنے والے احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں۔
دریں اثنا روڈ سیکیورٹی فورس نے بھی تنبیہ کی ہے کہ الحناکیہ اورمدینہ منورہ کی شاہراہیں موسلا دھاربارش اورگردآلود ہواوں کی وجہ سے سفر کے حوالے سے مخدوش ہیں اس لیے محتاط ڈرائیونگ کی جائے اورمقررہ ضوابط کی سختی سے پابندی کی جائے۔

شیئر: