سوڈان سے جدہ پہنچنے والے پاکستانی قافلے میں شامل افراد کو قونصل جنرل خالد مجید نے ویلکم کیا ۔ قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ 'سوڈان سے پاکستانی تارکین کے انخلا پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔‘