نیشنل سینٹر فار سکیورٹی آپریشنز کو مارچ 2025 کے دوران ریاض، مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن کے لیے مختص ہنگامی امدادی مرکز 911 پر 28 لاکھ 79 ہزار 325 کالز موصول ہوئیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ہنگامی امدادی مرکز 911 کو مارچ میں سب سے زیادہ کالز ریاض سے موصول ہوئیں جن کی تعداد 13 لاکھ 628 تھی۔
مزید پڑھیں
-
امدادی مرکز911 کو 2 ماہ میں 30 لاکھ کالزNode ID: 480586
-
مشترکہ ایمرجنسی نمبر 911 پر 26 لاکھ کالز موصولNode ID: 848606
-
امدادی مرکز 911 کو 24 گھنٹے میں 84 ہزار کالز موصولNode ID: 874006
مکہ مکرمہ سے موصول ہونے والی کالز کی تعداد 10 لاکھ 31 ہزار 253 رہی۔
مشرقی ریجن سے موصول ہونے والی کالز کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 444 تھی۔
ہنگامی امدادی مرکز 911 کالز وصول کرنے کے بعد انہیں متعلقہ سکیورٹی اور خدمات اداروں کو منتقل کرتا ہے۔
مرکز کا ماہر عملہ 24 گھنٹے مختلف زبانوں میں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتا ہے۔