متحدہ عرب امارات کی نیشنل گارڈ کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل ایمبولینس نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی (یکم جنوری سے 31 مارچ 2025) کے دوران ملک بھر میں 22903 کیسز کو ایمبولینس اور علاج کی سہولت فراہم کیں۔
مزید پڑھیں
-
دبئی: حادثے کے بعد ٹرالر دوسری گاڑی سے ٹکرا گیا، ڈرائیور ہلاکNode ID: 886622
-
فجیرہ میں ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار اماراتی نوجوان ہلاکNode ID: 887572
الامارات الیوم کے مطابق نیشنل ایمبولینس کے اعدادوشمار کے مطابق جائے حادثہ پر 9372 کیسز کا علاج کیا گیا جبکہ 13531 کیسز کو ضروری طبی دیکھ بھال کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کو نیشنل ایمبولینس کے نمبر 998 پر رابطے کے ذریعے 24 گھنٹے ہنگامی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔