اب تک 2 ہزار744 افراد کوسوڈان سے جدہ لایا گیا
جمعرات 27 اپریل 2023 20:39
جدہ پہنچنے والے غیرملکیوں میں 76 ممالک کے افراد شامل ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اب تک 119 سعودیوں سمیت 2744 افراد کوسوڈان سے جدہ پہنچایا جاچکا ہے تاہم انخلا کا عمل جاری ہے۔
اخبار24 کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سوڈان سے پاکستان، افغانستان، فلسطین، مصر، صومالیہ، امریکہ، نائجیریا، بحرین، کینیڈا، تھائی لینڈ، زامبیا اور لبنان کے شہروں کو سعودی عرب لایا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طورپر76 ممالک کے 2 ہزار 625 غیرملکیوں کوجدہ پہنچایا گیا۔
مملکت پہنچنے والے غیرملکیوں کو ان کے ملکوں کوروانہ کرنے کےلیے سعودی محکمہ پاسپورٹ کوخصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں جن پرعمل درآمد شروع کردیا گیا۔
وزارت