Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے ہم وطنوں کے انخلا پر بنگلہ دیشی وزیرخارجہ کا اظہارتشکر 

گرانقدر خدمات انجام دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا (فوٹو، ایس پی اے)
بنگلہ دیشی وزیرخارجہ ڈاکٹرابوالکلام عبدالمومن نے سوڈان سے بنگلہ دیشی شہریوں کے انخلا پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈھاکا میں سعودی سفارتخانے نے پرکہاہے کہ  بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ڈاکٹرابوالکلام عبدالمومن نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور سعودی قیادت کے نام پیغام میں سوڈان سے بنگلہ دیشی شہریوں کے انخلا کے کامیاب مشن پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے اور قیادت کے لیے قدرو منزلت کا  اظہار کیا ہے۔ 
دریں اثنا سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے  مطابق مختلف ممالک کے شہریوں کے بحفاظت جدہ پہنچنے پر برادر اور دوست ممالک کے سفارتکاروں نے انخلا مہم میں گرانقدر خدمات انجام دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
مملکت میں متعین ملائیشیا کے سفیر وان زایدی عبداللہ نے کہا ہے کہ  سعودی حکومت نے ہمارے شہریوں کو سوڈان سے جدہ منتقل کرنے کے لیے جو سفارتی کردار اور لاجسٹک خدمات فراہم کی ہیں ان پر ہم مملکت کے شکر گزار ہیں۔ 

شیئر: