Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں فلیٹوں اور بنگلوں کے کرایوں میں کمی

جازان میں فلیٹس کے کرایوں میں  2.2 فیصد کمی ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے سی ای او انجینئر عبداللہ الحماد نےکہا ہے کہ مارچ 2023 کے آخر میں جازان میں فلیٹس کے کرایوں میں  2.2 فیصد اور بنگلوں کے کرایوں میں  6.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
کرایوں میں کمی کے حوالے سے جازان، تبوک، ابہا اورسکاکا کےبعد تیسرے نمبر پر ہے جبکہ فلورز کے کرایوں میں 28 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان ریجن کے شہروں اور بڑی کمشنریوں میں گزشتہ دنوں کرایے بڑھ گئے  تھے۔
بعض لوگوں کا خیال تھا کہ کرایوں میں اضافہ حد سے زیادہ ہوگیا ہے دیگر کا کہنا تھا کہ اصل وجہ یہ ہے کہ طلب بڑھی ہوئی ہے اور فلیٹس اور بنگلے اتنے نہیں ہیں جتنی مانگ ہے اس وجہ سے کرایے بڑھ رہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ فروری2023 کے دوران فلیٹس کے کرایے 21 فیصد تک بڑھ گئے تھے۔ 
الحماد نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’کرایوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے والے متعدد تجربات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جلد ہی اس حوالے سے ضروری اعلان کیے جائیں گے‘۔ 
الحماد نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ’سعودی مارکیٹ کو کرایوں میں ترمیم کے حوالے سے توازن پالیسی اپنانا  ہوگی‘۔ 

شیئر: