Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرایے میں تاخیر پرمکان خالی کرایا جا سکتا ہے؟

کرایہ میں30 دن کی تاخیرپرمکان خالی کرانے کا نوٹس دیا جاسکتاہے(فوٹو،ٹوئٹر)
کرایے داری کےلیےمخصوص پلیٹ فارم’ایجار‘ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرایہ دارکی جانب سے کرایہ کی ادائیگی میں تاخیرہونے پرمالک مکان کواختیار ہے کہ وہ مکان خالی کرانے کا نوٹس دے سکتا ہے۔
اخبار24 کے مطابق کرایہ داری کے امورکومنظم بنانے کےلیے وزارت بلدیاتی امورکی جانب سے ’ایجار‘ کے عنوان سے پلیٹ فارم قائم کیاہے۔
ایجارپلیٹ فارم میں رجسٹریشن کرانے کا عمل مرحلہ وارکیاجارہا ہے تاہم ابھی تک ایجارپلیٹ فارم میں کرایہ نامہ کو رجسٹریشن کرانا لازمی قرار نہیں دیا گیا۔
ایجارپلیٹ فارم کے ٹوئٹر پرایک شخص نے دریافت کیا کرایہ دار کی جانب سے تاخیرہونے پرمکان خالی کرانے کا مطالبہ کرسکتا ہے؟
سوال کے جواب میں ایجارپلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ کرایہ کی ادائیگی میں 30 دن یا اس سے زیادہ تاخیرہوتومکان خالی کرانے کا نوٹس دیا جاسکتا ہے علاوہ ازیں کرایہ کا مطالبہ بھی جاری رہے گا۔

شیئر: