Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے ولی عہد کی سعودی منگیتر کو سالگرہ کی مبارک باد

شہزادہ حسین بن عبداللہ الثانی اور رجوہ خالد السیف کی منگنی پچھلے برس اگست میں ہوئی تھی (فوٹو: سیدتی)
اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ الثانی نے اپنی سعودی منگیتر رجوہ خالد السیف کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔ جس میں دل کی گہرائی سے نیک جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔
شہزادہ حسین بن عبداللہ دوئم نے اپنے انسٹاگرام پر رجوہ خالد السیف کی تصویر شیئر کی جس میں وہ گھوڑے کی لگام تھامے مسکرا رہی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’ڈیئریسٹ رجوہ میں آپ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ کے ساتھ محبت بھری زندگی گزارنے کا منتظر ہوں۔‘
جوڑا جو کہ یکم جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے، کی باضابطہ منگنی کی تقریب گزشتہ اگست میں ریاض میں منعقد ہوئی تھی جس میں شاہ عبداللہ الثانی، ملکہ رانیا اور دلہن کے رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

رجوا خالد السیف سعودی بزنس مین خالد السیف کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب میں تعلیم حاصل کی اور بعدازاں امریکہ کی سریکیوز یونیورسٹی سے آرکیٹکچر کی ڈگری بھی حاصل کی۔

شیئر: