Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے ہم وطنوں کے انخلا پر ایرانی سفارتکار کا اظہار تشکر

سوڈان سے 65 ایرانی شہری بحفاظت جدہ پہنچ گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض میں ایرانی سفارتخانے کے قائمقام ناظم الامورحسن زرنگارنے سوڈان سے 65 ہم وطنوں کے کامیاب انخلا پرسعودی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
ایرانی سفارتکار نے سنیچرکو سعودی ٹی وی ’الاخباریہ‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ’ سوڈان میں پھنسے ایرانیوں کا بحفاظت انخلا اورانہیں جدہ لانا مملکت کا کارنامہ اورایران کے ساتھ انسانی ہمدردی اورسفارتی تعاون کی شاندارمثال ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا حکومت ایران کی جانب سے خادم حرمین شریفین کی حکومت ، وزیرخارجہ اورجدہ کمشنری کے عہدیداروں کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں جنہوں نے ہرممکن حد تک مثالی تعاون کیا۔

جدہ پہنچنے پرغیرملکیوں کو قیام وطعام کی سہولت فراہم کی جارہی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے سعودی عرب کی جانب سے سوڈان میں حالات خراب ہوتے ہی انسانی ہمدردی کی بنیاد پرسوڈان میں مقیم سعودی شہریوں اوروہاں رہنے والے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والوں کو خصوصی بحری جہازوں کے ذریعے سوڈان سے جدہ منتقل کرنے کا آپریشن شروع کیا۔
سوڈان سے انخلا کا عمل جاری ہے جس کے تحت یومیہ سیکڑوں افراد جدہ پہنچ رہے ہیں جہاں انکا استقبال کرتے ہوئے انہیں مثالی قیام وطعام کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
جدہ پہنچنے والے غیرملکی یہاں موجود اپنے سفارتخانوں کے ذریعے اپنے وطن روانہ ہوجاتے ہیں۔

شیئر: