Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے انخلا کے لیے سعودی عرب کا بڑا آپریشن، تعداد 5 ہزار کے قریب ہوگئی

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ’مملکت نے غیرملکی شہریوں کی تمام ضروریات پوری کرنے کے لیے کام کیا۔‘ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے سنیچر کو سوڈان سے انخلا کا سب سے بڑا آپریشن کرتے ہوئے 20 سعودی اور 18 سو 66 غیرملکیوں کو جدہ پہنچایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ نئے افراد کی آمد کے بعد مملکت کی جانب سے سوڈان سے نکالنے جانے والے افراد کی تعداد چار ہزار 879 ہو گئی ہے۔ ان میں 139 سعودی شہری اور چار ہزار 738 دوسرے ممالک، جن میں آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ، نیدرلینڈ، روانڈا اور جرمنی شامل ہیں، کے شہری شامل ہیں۔
سنیچر کو نکالے جانے والوں میں اقوام متحدہ کا عملہ بھی شامل تھا۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’مملکت نے غیرملکی شہریوں کی تمام ضروریات پوری کرنے کے لیے کام کیا ہے تاکہ ان کو اپنے ممالک روانگی میں آسانی ہو۔‘

سنیچر کو 18 سو 66 غیرملکیوں کو جدہ پہنچایا گیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے کے باوجود سوڈان میں جرنیلوں کی ایک دوسرے پر الزام تراشی کے ساتھ شدید لڑائی جاری ہے۔
سوڈان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اس لڑائی میں اب تک پانچ سو سے زائد افراد ہلاک اور چار ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

شیئر: