Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سےانخلا:ایرانی شہریوں کی سعودی عرب کی تعریف

سوڈان میں پھنس جانے والے ایرانی شہریوں نے انخلا کے لیے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق خرطوم میں مسلح افواج کے دھڑوں میں جنگ کے باعث بڑی تعداد میں غیرملکی شہریوں کو سعودی بحری جہاز کے لیے سوڈان سے جدہ لایا گیا۔
سوڈان سے بحفاظت نکالے گئے غیرملکیوں میں ایران سمیت 80 قومیتوں کے افراد شامل تھے۔
سعودی بحری جہاز ’آمنا‘ سنیچر کو خرطوم سے جدہ پہنچا تھا۔
سعودی عرب میں ایرانی سفارتخانے کے ناظم الامور زرنگار ابرغوئی نے سوڈان سے  ہم وطنوں کے کامیاب انخلا پر سعودی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
عرب نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سعودی عرب کی حکومت کے شکرگزار ہیں، سعودی وزیر خارجہ اور مملکت کی فوج کا جنہوں نے ایرانی شہریوں کو سوڈان کی بندرگاہ سے جدہ پہنچانے میں تعاون کیا۔‘
سوڈان سے جدہ پہنچائے گئے اسداللہ نامی ایرانی شہری نے سعودی عرب میں استقبال کو سراہتے ہوئے خرطوم کی صورتحال کو انتہائی خراب قرار دیا۔
انہوں نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’وہاں صورتحال بہت خراب تھی۔ کوئی سکیورٹی نہیں، ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں اور اسی طرح کے کئی دیگر مسائل جن میں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی شامل ہیں۔‘
لیدا سعیدی نامی ایرانی خاتون نے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ سوڈان میں رہائش پذیر تھیں جو وہاں ایک کمپنی میں ملازم تھے۔
لیدا سعیدی نے کہا کہ ’آپ کا بہت شکریہ وہ سب جو آپ نے ہمارے لیے کیا۔ جو کچھ سوڈان میں ہو رہا تھا اس سے ہمیں سخت خوفزدہ تھے، وہاں حالات بہت سنگین تھے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نہیں جانتے تھے کہ کیسے وہاں سے نکلیں گے، پھر سعودی عرب نے اپنا بحری جہاز ہمارے لیے بھیجا۔‘
بعد ازاں سنیچر کی شام ایک ایرانی طیارہ سعودی عرب سے 65 افراد کو ایران پہنچانے کے لیے کنگ عبداللہ ایئر بیس پر اترا۔
مسافروں کو فوجی اڈے پر سعودی میجر جنرل پائلٹ احمد الدیبیس، مغربی ریجن کے کمانڈر اور ایئر بیس کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہ الزہرانی نے رخصت کیا۔
انہوں نے مسافروں کے اپنے ملک واپس جانے کے لیے محفوظ سفر کی خواہش کی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکام مسلسل کوششیں کر رہے ہیں کہ شاہ سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ اسلامی اور دوست ممالک کے لوگوں کو سوڈان سے نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

سوڈان سے جدہ پہنچنے والے غیرملکی شہریوں کو سعودی فوج کی خاتون اہلکار پھول پیش کر رہی ہیں۔ فوٹو: عرب نیوز

سعودی عرب نے اپنی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سوڈان سے سب سے بڑا انخلا سنیچر کو اس وقت کیا جب ایک جہاز 20 سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے 1,866 شہریوں کو لے کر جدہ پہنچا۔
نئے آنے والوں نے مملکت کے مشن کے آغاز سے لے کر اب تک انخلاء کی تعداد 4,879 افراد تک پہنچا دی، جن میں 139 سعودی شہری اور 4,738 دیگر ممالک کے شہری تھے۔

شیئر: