رواں ماہ اپریل کی 24 تاریخ کو سوڈان میں مسلح افواج اور نیم مسلح فوجی دستوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد وہاں پھنس جانے والے غیرملکی شہریوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب نے خصوصی آپریشن کا آغاز کیا۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کی جانب سے انخلا کا عمل شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً 3,000 افراد کو سوڈان سے نکالا گیا۔
ان افراد میں 119 سعودی شہری ہیں جبکہ دنیا بھر کی دیگر قومیتوں کے 2,872 افراد شامل ہیں۔
سوڈان سے بحفاظت نکالے گئے 80 ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
سوڈان سے آنے والوں کے لیے خصوصی انتظاماتNode ID: 760606
سعودی وزارت خارجہ نے بتایا کہ جمعے کو سعودی بحریہ کا بحری جہاز ’مکہ مکرمہ‘ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، عراق اور مصر سمیت 16 قومیتوں کے 195 افراد کو لے کر جدہ پہنچا۔
قبل ازیں، بحری جہاز ’الجبیل‘ سوڈان سے نکالے گئے 11 قومیتوں کے 52 افراد کو لے کر جدہ پہنچا تھا جس سے سوڈان سے بحفاظت منتقل کیے گئے افراد کی تعداد 2,991 ہو گئی تھی۔
جمعرات کی شام ’ایچ ایس ایم ریاض‘ 200 افراد کو لے کر جدہ پہنچا تھا۔
نکالے گئے شہریوں کا تعلق گیمبیا، نائیجیریا، پاکستان، کینیڈا، بحرین، تھائی لینڈ، امریکا، لبنان، افغانستان، فلسطین، صومالیہ اور مصر سے تھا۔
26اپریل کو سوڈان کی بندرگاہ سے 58 قومیتوں کے 1,687 افراد کو منتقل کرتے ہوئے سب سے بڑا انخلا کیا گیا۔
سعودی عرب کی مسلسل انخلا کی کوششیں صرف بحری جہازوں تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ ہوائی جہاز کے ذریعے بھی پوری دنیا کے شہریوں، سفارت کاروں اور حکام کی مدد کر رہے ہیں۔
پیر کو وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں سوڈان سے اپنے شہریوں اور ’برادر اور دوست ممالک کے شہریوں‘ کو نکالنے کے لیے مسلسل کوششوں کا وعدہ کیا گیا۔
سوڈان سے شہریوں کے انخلاء پر پاکستان، برطانیہ اور فرانس سمیت عالمی برادری نے سعودی عرب سے سے اظہار تشکر کیا ہے۔
برطانوی سفیر نیل کرومپٹن نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”سعودیوں نے جو ہمارے لیے کیا ہم ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔‘
بین الاقوامی برادری سوڈان میں بدامنی اور تشدد پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور گزشتہ ہفتے کے آخر میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے تشدد کے خاتمے کے لیے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اپریل کے دوران، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے متعدد وزرائے خارجہ اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ سوڈان کی زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔