Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بینکوں نے مارچ میں ریکارڈ منافع کمایا

پہلی سہ ماہی میں سعودی بینکوں کے منافع میں  17 فیصد اضافہ ہوا۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی بینکوں نے مارچ  2023 کے دوران 23 فیصد منافع کمایا۔ بینکوں نے مارچ  2022 کے دوران 6 ارب ریال کا منافع حاصل کیا تھا۔ اس سال مذکورہ عرصے کے دوران  7.4 ارب ریال کا منافع حاصل کیا۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے بینکوں کے منافع کے  اعدادوشمار جاری کرکے کہا ہے کہ مارچ کے مہینے میں ان کا منافع تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
ساما نے توجہ دلائی کہ سال رواں کے ابتدائی تین ماہ  کے دوران بینکوں نے  19 ارب ریال کا منافع حاصل کیا جبکہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں کا کل منافع  16.3 ارب ریال تھا۔
سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں سعودی بینکوں کے منافع میں  17 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ساما کی رپورٹ میں دس قومی بینکوں کے منافع کے اعدادوشمار زکوۃ و ٹیکس سے قبل کے ہیں۔
علاوہ ازیں سعودی عرب میں 14 غیرملکی بینکوں کی شاخیں کام کررہی ہیں۔ منافع میں بینکوں کی بیرونی شاخوں کے منافع کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: