Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بینکوں کی کارکردگی کورونا وبا سے پہلے کی سطح پر 

سال رواں 2022 کے دوران اثاثوں میں اوسط آمدنی دو فیصد تک متوقع ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
کریڈٹ درجہ بندی کی عالمی ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پورز نے کہا ہے کہ’ سعودی بینکوں کی مالیاتی کارکردگی کورونا وبا سے پہلے کی سطح پر آگئی ہے۔ سال رواں 2022 کے دوران اثاثوں میں اوسط آمدنی دو فیصد تک متوقع ہے جبکہ 2019 کے دوران 2.1 فیصد تھی‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق سٹینڈرڈ اینڈ پورز نے توقع ظاہر کی کہ’ سال رواں کی دوسری ششماہی کے دوران کریڈٹ شرح نمو جاری رہے گی اور 2022 کے دوران 15 فیصد تک پہنچ جائے گی‘۔ 
سٹینڈرڈ اینڈ پورز ایجنسی کا کہنا ہے کہ’ اسے اب بھی اس بات کا پورا یقین ہے کہ منافع کے نرخوں میں اضافہ اور مارکیٹ میں فراوانی کی بدولت رہن پورٹ فولیو کی شرح نمو کو قابو کریں گے جبکہ کمپنیوں کی قرضہ سکیم قرضوں کی شرح نمو بڑھانے کا باعث بنے گی‘۔ 
سٹینڈرڈ اینڈ پورز ایجنسی کا کہنا ہے کہ’ منافع کی شرح میں تدریجی اضافے سے سعودی بینکوں کی ثانوی سرگرمیوں کو تقویت پہنچےگی‘۔

شیئر: