اخبار 24 کے مطابق ابلاغی کمیٹی نے انتباہ جاری کیا کہ کریڈٹ کارڈ کے نامناسب استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات کریڈٹ کارڈ ہولڈر کے ریکارڈ پر اثر انداز ہوں گے۔ قرضوں کی ادائیگی کی استعداد متاثر ہوگی اور مختلف مالیاتی پابندیوں کی تکمیل میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔
ابلاغی کمیٹی نے بیان میں کہا کہ نمایاں نقصان یہ ہے کہ اگر غلط طریقے سے کریڈٹ کارڈ استعمال کیا تو اس کا خطرہ ہے کہ کوئی اور آپ کے کریڈٹ کارڈ سے فائدہ اٹھالے۔ کریڈٹ کی رقم ادا کرنے میں تاخیر کی فیس آپ کے سر آسکتی ہے اور آپ کے کریڈٹ کارڈ سے اضافی رقم نکالی جا سکتی ہے۔
ابلاغی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کریڈٹ کارڈ کا اہم فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے خرید و فروخت میں اکاونٹس ہولڈرز کو آسانی ہو۔ اس کا منفی پہلو یہ ہے کہ اگر اسے مقررہ اور محفوط طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو ایسی صورت میں کریڈٹ کارڈ سے کوئی اور آسانی سے سامان خرید سکتا ہے۔
کریڈٹ کارڈ چوری بھی ہو سکتا ہے، ضائع بھی ہو سکتا ہے اور مختلف طریقے سے کئی لوگ بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
ابلاغی کمیٹی نے ہدایت کی کہ کریڈٹ کارڈ انتہائی اہم مالیاتی وسیلہ ہے۔ کریڈٹ کارڈ ہولڈر پابندی سے اس کی رپورٹ پر نظر رکھیں۔ واجب الادا رقم مقررہ تاریخوں پر ادا کرنے کا اہتمام کریں۔