شہریوں کے انخلا پرعمان کی طرف سے سعودی عرب کا اظہار تشکر
’سوڈان سے متعدد عمانی شہریوں کو سعودی بحریہ کی مدد سے جدہ پہنچایا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عمانی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کے انخلا میں مدد کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سوڈان سے متعدد عمانی شہریوں کو سعودی بحریہ کی مدد سے جدہ پہنچایا گیا ہے۔
عمانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سوڈان سے غیر ملکیوں کے انخلا کی سعودی کوششیں قابل قدر ہیں‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے سوڈان سے غیر ملکیوں کے انخلا کی کوشش جاری ہیں۔
قبل ازیں سلطنت عمان نے بھی اپنے شہریوں کے علاوہ عمان کے اقامہ ہولڈر سوڈانی شہریوں کا انخلا کیا ہے۔