Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے انخلا، 185 انڈین تارکین جدہ سے اپنے ملک روانہ

سوڈان سے انخلا کے بعد 185 انڈین تارکین جدہ سے اپنے ملک کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تارکین انڈین ایئرلائن کے ذریعے روانہ ہوئے ہیں۔
جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ ’واپس جانے والے انڈین تارکین کو تمام سہولتیں فراہم کی گئیں ہیں۔‘
حکام نے کہا کہ ’سعودی قیادت کی ہدایت پر سوڈان سے انخلا کے بعد تارکین کی واپسی کو آسان بنایا جا رہا ہے۔‘
سعودی عرب کی سوڈان سے غیر ملکی شہریوں کے مسلسل انخلا کی کوششیں صرف بحری جہازوں تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ ہوائی جہاز کے ذریعے بھی پوری دنیا کے شہریوں، سفارت کاروں اور حکام کی مدد کر رہے ہیں۔ 
وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں سوڈان سے اپنے شہریوں ’برادر اور دوست ممالک کے شہریوں‘ کو نکالنے کے لیے مسلسل کوششوں کا وعدہ کیا۔ 
سوڈان سے شہریوں کے انخلاء پر پاکستان، برطانیہ اور فرانس سمیت عالمی برادری نے سعودی عرب سے سے اظہار تشکر کیا ہے۔

شیئر: