Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد روانگی کے وقت پاکستانیوں کی بیک آواز دعا: ’سعودی عرب، اللہ تمہیں خوش رکھے‘

پاکستانیوں نے اس موقع پر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب نے سوڈان سے برادر اور دوست ممالک کے شہریوں کے انخلا کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
العربیہ چینل کے مطابق سوڈان سے جدہ کے کنگ عبداللہ ایئربیس پہنچنے والے پاکستانی اتوار کی رات اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
جدہ سے اسلام آباد روانگی کے وقت طیارے میں موجود پاکستانیوں نے بیک  وقت اونچی آواز میں کہا کہ ’اے سعودی عرب، اللہ تمہیں خوش رکھے‘۔
طیارے میں موجود پاکستانیوں نے اس موقع پر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اتوار کو کہا ہے کہ ’سوڈان سے انخلاء کی کل تعداد 5,197 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 184 سعودی بھی شامل ہیں‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: