جدہ میں 52 لاکھ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
’تعمیراتی مواد کی کھیپ وصول کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
محکمہ انسداد منشیات نے پتھر اور تعمیراتی مواد کی کھیپ میں چھپائے جانے والی نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کی ناکام بنادی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جدہ اسلامی بندر گاہ پر پہنچنے والی کھیپ میں 52 لاکھ 80 ہزار گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
ادارہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ ’تعمیراتی مواد کی کھیپ وصول کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’ان میں سے ایک سعودی شہری اور 5 غیر ملکی ہیں جن کا تعلق سوڈان اور شام سے ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے میں محکمہ کسٹم کا تعاون رہا ہے‘۔