پاکستانی اداکارہ ایمان علی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ وجہ کے باعث ٹرینڈ کر رہی ہیں۔
ایمان علی نے گزشتہ ہفتے عید کے موقع پر نجی ٹی وی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہوسٹ ندا یاسر کے شو ’گُڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی جہاں ان کے ساتھ سپر سٹار ہمایوں سعید، عائشہ عمر سمیت سونیا حسین بھی شریک تھیں۔
اسی دوران جب شو میں عید کے روز پکوان بنانے کے بات ہوئی تو سونیا حسین نے کہا کہ ’ہمارے گھر میں بریانی تو ضرور بنتی ہے کیونکہ سب کو بہت پسند ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
-
-
سبز جالی اور تالا، یہ قبر پاکستان میں نہیں بلکہ انڈیا میں ہے
Node ID: 761446
اس پر ندا یاسر کہتی ہیں کہ ’یہ آگئی نا کراچی والی۔‘
اس کے جواب میں ایمان علی نے کراچی والوں کے لہجے کی نقل اتارتے ہوئے بولتی ہیں کہ ’ہاں کراچی والی آ گئی۔‘
اُن کی اس مزاحیہ حرکت شو میں شامل تمام لوگ کِھل کر ہنس پڑے۔
اس کلپ کے وائرل ہونے کے بعد ایمان علی کے بارے میں ٹوئٹر پر تبصروں کا آغاز ہو گیا ہے۔
Why can’t every girl be like Imaan https://t.co/TJykL9CIvl
— Iqrar ul Hassan Parody (@IqrarHuvaTha) April 30, 2023
ٹوئٹر ہینڈل ’اقرار ہوا تھا‘ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہر لڑکی ایمان کی طرح کیوں نہیں ہو سکتی؟‘
سدریش خان نے اُن کی خوب صورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’حسنِ جاناں کی تعریف ممکن نہیں۔‘
Iman Ali is the prettiest woman the Pakistani gene pool has ever produced. We peaked there. Everyone else is a mile down on the list. pic.twitter.com/ilh3O50qO7
— Jibby (@JibbyD) April 30, 2023
جِبی ڈی اپنے ٹویٹ میں ایمان علی کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ایمان علی پاکستان کی خوب صورت خاتون ہیں۔ ہمارا عروج یہ تھا۔ باقی سب اُن سے کئی میل پیچھے ہیں۔‘
does anyone else think that Iman Ali exudes the same energy as that of Kareena Kapoor? https://t.co/wMfR6x1JLf
— K. (@RotiKholDeyo) April 30, 2023
ٹوئٹر ہینڈل روٹی کھول دیو نے اس پر جواب دیا کہ ’کیا کوئی اور بھی یہ سمجھتا ہے کہ ایمان علی کے پاس کرینہ کپور جیسی انرجی ہے؟‘
I’m not from Karachi and even I found this slightly offensive pic.twitter.com/wGMZbbhKjE
— (@Z__AC) April 30, 2023
42 سالہ اداکارہ کی جانب سے لہجے کی نقل کرنے پر کچھ صارفین ناراضی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
ذیشان اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’میں کراچی سے نہیں ہوں لیکن میں اسے ذرا بُرا سمجھ رہا ہوں۔‘
Imaan is a lively diva but I still it would have been better if she had avoided this joke #Karachi https://t.co/nKuZOLSKO4
— Muhammad (@Muhammad220osb) May 1, 2023
محمد نے لکھا کہ ’ایمان زندہ دل خاتون ہیں لیکن بہتر ہوتا اگر وہ یہ مذاق نہ کرتیں۔‘
The entire 230 million people of Pakistan are defending Iman Ali's casual racism. pic.twitter.com/mtUpGZjt8Y
— راشـد (@fumblecrest) April 30, 2023
راشد نے تنقید کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ’پاکستان کی پوری 23 کروڑ آبادی ایمان علی کی روایتی نسل پرستی کا دفاع کر رہی ہے۔‘
slightly unpopular opinion but I’ve always found iman ali a bit offensive & problematic in all of her interviews. The only reason why she hasn’t been cancelled yet is the fact that she hardly works or appears in any interviews https://t.co/QNLU4oR8ua
— سید شہباز حیدر (@curlybaatein) April 30, 2023