Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سے مزید 231 انڈین مسافروں کی وطن واپسی

’مذکورہ مسافر انڈین ایئرلائن کے ذریعہ واپس گئے ہیں، انہیں ہر طرح کی سہولت فراہم کی گئی‘ ( فوٹو: سبق)
سوڈان سے انخلا کئے جانے والے مزید231 مسافر جدہ سے وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ مسافر انڈین ایئرلائن کے ذریعہ واپس گئے ہیں۔
جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’انڈین مسافروں کوبہترین طریقے سے استقبال کیا گیا اور انہیں تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں‘۔
’ایئرپورٹ انتظامیہ کے تمام شعبوں نے مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرتے ہوئے ان کی واپسی کو آسان بنایا ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے سوڈان میں پھنسے غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے فضائی اور سمندری سفر کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔
دوست ممالک کے شہریوں کا جدہ میں استقبال کیا جاتا ہے اور ان کی وطن واپسی آسان بنا دی جاتی ہے۔

شیئر: