خیبرپختونخوا کا سیاحتی مقام ناران گذشتہ ایک ہفتے سے گلیشیئر پگھلنے کی وجہ سے بند پڑا ہے۔
صوبے میں حالیہ بارشوں نے جانی اور مالی نقصان کے ساتھ سیاحت کو بھی کافی نقصان پہنچایا ہے۔ عید سے قبل بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے سوات میں مدین اور بحرین شدید متاثر ہوئے۔
مزید پڑھیں
-
ناران میں شدید برفباری، سیاحتی سرگرمیاں 5ماہ تک معطل، راستے بندNode ID: 180951
-
عید پکنک کے لیے بلوچستان کے مشہور تفریحی مقاماتNode ID: 666221
-
سیاحت کے لیے اکیلے گھر سے نکلنا زیادہ مفید کیوں ہے؟Node ID: 717961
طغیانی کی وجہ سے دریا کا بہاؤ زیادہ ہوا جس کی وجہ سے پانی بحرین بازار میں داخل ہوگیا۔ پانی کی وجہ سے مارکیٹیں خالی کرنا پڑیں اور ٹریفک کا نظام بھی معطل رہا۔
تاہم ان علاقوں میں پانی کی سطح کم ہوتے ہی ٹریفک کا نظام بحال کردیا گیا جبکہ بازار بھی کھول دیے گئے۔
وی لاگر کبیر آفریدی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’مدین اور بحرین روڈ مکمل صاف ہے اور اس وقت سیاح بھی سیرسپاٹے کی غرض سے وہاں موجود ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’بارشوں کی وجہ سے کچھ جگہوں پر لینڈسلائیڈنگ ہوئی تھی تاہم روڈ بند کرنے کی نوبت نہیں آئی۔‘
مقامی صحافی نورالہدیٰ کے مطابق ’کالام روڈ گلیشیئر گرنے کی وجہ سے بند تھا جس کو عید سے پہلے گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔‘
ان کے مطابق ‘اگرچہ سڑک کچی ہے مگر سفر کے قابل ہے، سیاحوں کو مشکلات سے بچنے کے لیے بڑی گاڑیاں لانی چاہییں۔‘
کاغان کا راستہ کلیئر کردیا گیا ہے: محکمہ سیاحت
محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے مطابق ’چترال، سوات، کمراٹ، اپر دیر اور گلیات کے راستے کھلے ہیں جبکہ کاغان کا راستہ بھی کلیئر کردیا گیا ہے۔‘
ترجمان ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا سعد بن اویس نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’سیاح کاغان، شوگران اور سری پائے جاسکتے ہیں مگر اسے سے آگے چِٹا کٹھا اور گوریہ چنج کے مقامات سیاحوں کے لیے بند ہیں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’ناران میں دو مقامات پر گلیشیئر نیچے آیا ہوا ہے جہاں پر مشینری کے ذریعے کام جاری ہے۔‘
