Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینڈی مرے کو اٹالین اوپن میں اپ سیٹ شکست

روم...اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک برطانوی اسٹار اینڈی مرے اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئےجبکہ عالمی نمبر 2 نوواک ڈوکووچ نے تیسرے راونڈ میں جگہ بنا لی ۔ اٹلی کے فیبیو فوگ نینی نے ہوم کورٹ پر ہموطن تماشایوں کے سامنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور6-4ر سے ہراتے ہوئے ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا۔ شائقین نے اچھے کھیل پر فاتح کھلاڑی کو خوب داد دی۔ میچ کے بعد گفتگو میں اینڈی مرے نے اعتراف کیا ان کا کھیل بہت خراب رہا اور فیبیو نے اپنی عمدہ کارکردگی سے مجھے آوٹ کلاس کر دیا۔ دریں اثنا دوسرے راونڈ کے مقابلوں میں عالمی نمبر دو نوواک ڈووکوچ نے الجیز بیدینی کو شکست دے کر تیسرے راونڈ میں جگہ پکی کر لی۔

 

شیئر: