سٹار فٹبالر میسی کا اہل خانہ کے ہمراہ درعیہ کا دورہ
’میسی نے تاریخی محلے طریف میں یادگاری فوٹو گرافی کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے سعودی عرب کے مختلف شہروں کا دورہ کیا ہے۔
العربیہ کے مطابق سٹار فٹبالر میسی نے اہل خانہ کے ہمراہ تاریخی شہر درعیہ کا دورہ کیا اورمعروف محلے طریف میں یادگاری فوٹو گرافی کی ہے۔
سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نےٹویٹر پرسٹار کھلاڑی کو تاریخ اور روایت کی سرزمین درعیہ میں خوش آمدید کہاہے۔
سعودی عرب نے گزشتہ سال میسی کو اپنا سیاحتی سفیر مقرر کیا تھا اور انہوں نے مئی 2022 میں جدہ کا دورہ کیا۔
پھر سینٹ جرمین اور النصر اور الہلال سٹار کھلاڑوں کی ٹیم کےرمیان دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے دوبارہ سعودی عرب میں آئے تھے۔