Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں سعودی سفیر اور امریکی ایلچی برائے یمن کی ملاقات

’ملاقات کے دوران یمن کی تعمیر نو کے مسئلے پر گفتگو ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
یمن میں سعودی سفیر محمد بن سعید آل جابر اور امریکی ایلچی برائے یمن ٹم لینڈر کنگ کی ملاقات ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران یمن کی تعمیر نو کے مسئلے پر گفتگو ہوئی ہے۔
سعودی سفیر اور امریکی ایلچی نے یمن میں کے بحران کےسیاسی حل پر زور دیتے ہوئےیمنی عوام کے مسائل کے حل اور بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
یمن میں قیام امن اور معیشت کے استحکام کو بنیادی ضرورت قرار دیا اور اس حوالے سے کی جانے والی عالمی کوششوں کو سراہا ہے۔

شیئر: