Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کے لیے ’شیف‘ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ

محمد بن سلمان سٹی اورلی کورڈن کے مابین معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
محمد بن سلمان سٹی اور لی کورڈن بلیو عرب انسٹی ٹیوٹ فارعرب ایجوکیشن کے ساتھ سعودی شہریوں کے لیے شیف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ 
المدینہ اخبار کے مطابق لی کورڈن بلیو پکوان کے آرٹ اور ہوٹل مینجمنٹ کے حوالے  سے دنیا کے معروف ترین تعلیمی مراکز میں سے ایک ہے۔ 
ریاض میں لی کورڈن بلیو انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا مقصد سعودی عرب میں پکوان کے آرٹ کا معیار بلند کرنا ہے۔  
انسٹی ٹیوٹ ٹریننگ کے لیے آنے والوں کو پکوان کی دنیا کا عالمی تجربہ رکھنے والوں سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرے گا۔ 
معاہدے پر محمد بن سلمان سٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین اور لی کورڈن بلیو کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور پکوان آرٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ 
محمد بن سلمان سٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین کا کہنا ہے کہ ’ہمارا انسٹی ٹیوٹ سعودی عرب کے ابھرتے ہوئے شیف کو عمدہ مواقع فراہم کر کے وژن 2030 اور سٹی کے اہداف پورے کرنے میں تعاون دے گا۔‘
پکوان آرٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے توجہ دلائی کہ ’سعودی شیف بنیادی طور پر نئے پن کے لحاظ سے اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ سے انہیں اپنی بنیادی اور کلاسیکی مہارتیں نکھارنے میں مدد ملے گی۔‘ 

شیئر: