امریکہ کی جیل گوانتا ناموبے بے میں 20 سال قید گزارنے والے احمد ربانی کی دوران قید بنائی گئی تصاویر کی کراچی میں انڈس ویلی سکول آف آرٹ میں نمائش کی گئی۔
احمد ربانی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’دوران قید مشکل حالات میں گزارے وقت کو رنگوں کے ذریعے بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔‘
نمائش میں فاطمہ بھٹو نے بھی شرکت کی۔ مزید تفصیل اردو نیوز کے نامہ نگار زین علی کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔۔۔