پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان نے کار مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو گاڑیاں تاخیر سے ڈیلیور کرنے پر سخت تنقید کی ہے۔
بدھ کو پی اے سی کے اجلاس میں نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ’کار مینوفیکچرنگ کی اجارہ داری ختم کرنا ہو گی۔‘
بدھ کو اسلام آباد میں ہونے والے پی اے سی کے اجلاس میں کار مینوفیکچرز کے نمائندوں کی عدم شرکت پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
-
-
’عمران خان کچھ بھی کہتے رہیں حکومت بجٹ دے گی‘
Node ID: 761281