Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے اب تک 5 ہزارسے زائد افراد کا انخلا

سوڈان سے آنے والوں میں 246 سعودی شہری بھی شامل ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سوڈان سے 5 ہزار865 افراد کو اب تک بحفاظت نکالا جاچکا ہے ان میں سے 246 سعودی شہری بھی شامل ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘کے مطابق سعودی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پانچ ہزار 619 کا تعلق 113ملکوں سے ہے۔ 
دفتر خارجہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب کی اعلی قیادت کی ہدایت پر سوڈان سے برادر اور دوست ممالک اور اپنے شہریوں کے انخلا کا آپریشن جاری ہے۔
3 مئی 2023 کی شام تک مکہ اور الجبیل جہازوں کے ذریعے 7 سعودی شہری اور امریکہ، کینیڈا، ہالینڈ، جرمنی، کویت، چین اور سوڈان سے تعلق رکھنے والے  229 شہری جدہ لائے گئے ہیں۔ 
دفتر خارجہ کامزید کہنا ہے کہ سعودی عرب نے برادر اور دوست ممالک کے شہریوں کو جدہ پہنچنے پر یہاں سے وطن روانگی تک ان کی تمام بنیادی ضروریات کا بندوبست کیا اور روانگی کے سلسلے میں سہولتیں فراہم کیں۔ 

شیئر: