Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا پر شہباز شریف کا اظہارتشکر 

سوڈان سے ایک ہزارسے زائد پاکستانیوں کا انخلا عمل میں آیاہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سوڈان سے پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلا میں سہولت کاری پرسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ نے پاکستان کےخبررساں ادارے کے حوالےسے  کہا ہے کہ شہباز شریف نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں تعاون پرسعودی عرب کی حکومت ،فضائیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔ 
دریں اثنا پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جدہ کے راستے سوڈان سے ایک ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا انخلا عمل میں آیا۔ انخلا آپریشن میں سعودی عرب اورچین کا تعاون حاصل رہا۔ 

شیئر: