خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پاکستان میں تو کوئی نوگو ایریا نہیں ہے تو پھر سکیورٹی کو بیناد بنا کر الیکشن کیوں ملتوی کیا جا رہا ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے اردو نیوز کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ صوبے میں سکیورٹی حالات کا ذمہ دار ہمیں ٹھہرایا جا رہا ہے۔
’امن مذاکرات کا فیصلہ وفاق، سول اور عسکری اداروں نے کیا تھا اور صوبائی کابینہ کے ایک چھوٹے حصے کو مذاکرات کا حصہ بنایا گیا اور اس سے ہم انکار نہیں کرسکتے۔‘
مزید پڑھیں
-
معیشت اور صرف معیشت: ماریہ میمن کا کالمNode ID: 761396
-
صحت کارڈ پر مفت علاج کے لیے مریض کی تصویر ضروری کیوں؟Node ID: 761936