انڈیا کے شہر پُونے میں معروف موسیقار اے آر رحمان کے کنسرٹ کو روکنے والے پولیس افسر نے اس کی وجہ بتا دی ہے۔
اپنے انٹرویو میں پولیس افسر سنتوش پاٹِل نے کہا ہے کہ ’انہوں نے صرف اپنی ڈیوٹی کی ہے۔‘
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’میں نے انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اُن کی جانب سے جب کوئی جواب موصول نہیں ہوا تو مجھے خود سٹیج پر جانا پڑا۔‘
مزید پڑھیں
-
کیا دی کپل شرما شو بند ہونے جا رہا ہے؟ میزبان نے خاموشی توڑ دیNode ID: 759546
-
جیا خان کی ’پُراسرار‘ موت: عدالت نے سورج پنچولی کو بری کر دیاNode ID: 760896
-
میں راہُل گاندھی کو ڈیٹ کرنا چاہوں گی: کرینہ کپور کی خواہشNode ID: 760931
گذشتہ ہفتے اے آر رحمان کا کنسرٹ شو دیے گئے وقت (رات 10 بجے) سے تجاوز کرنے کے بعد درمیان میں ہی روک دیا گیا تھا۔
ممبئی مِرَر سے بات کرتے ہوئے سنتوش پاٹل نے کہا کہ ’میں نے صرف اپنا فرض نبھایا ہے۔ میں اس پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔‘
’باقی، بطور پولیس افسر میں میڈیا کو انٹرویو نہیں دینا چاہتا۔ سپریم کورٹ نے 10 بجے کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے جس کے بعد اُونچی آواز میں میوزک چلانے کی اجازت نہیں ہے۔‘
پولیس افسر نے کہا کہ ’میں نے انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔‘
اس کے بعد مجھے سٹیج پر جانا پڑا اور رحمان اور بقیہ موسیقاروں سے کہنا پڑا کہ میوزک روک دیں۔ میرے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا کیونکہ کنسرٹ مقررہ وقت سے آگے جا چکا تھا۔‘
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آر رحمان نے ویڈیو شیئر کی جس میں پولیس افسر کو سٹیج پر دیکھا جا سکتا ہے۔ موسیقار نے اسے ’راک سٹار مومنٹ‘ کہا۔
Did we all just have the “Rockstar” moment on stage yesterday? I think we did!
We were overwhelmed by the love of the audience and kept wanting to give more..
Pune, thank you once again for such a memorable evening. Here’s a little snippet of our roller coaster ride ;) pic.twitter.com/qzC1TervKs— A.R.Rahman (@arrahman) May 1, 2023