نمائش میں ایک کتاب 'دی کیمل تھرو دی ایجز' کی رونمائی کی گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں ہونے والی ایک تقریب میں نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں ایک کتاب 'دی کیمل تھرو دی ایجز' کی رونمائی کی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس تقریب میں قومی عجائب گھر کی مشاورتی کمیٹی کی سربراہ شہزادی عادلہ بنت عبداللہ ، متعدد ثقافتی اور سائنسی اداروں کے سربراہان اور کئی ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔
جزیرہ نما عرب قدیم انسانی تہذیبوں کا گہوارہ ہے ِ ورثے سے متعلق ہر چیز پر فخر ہے۔ فوٹو عرب نیوز
2 جون تک جاری رہنے والی اس تقریب میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری اور لیان کلچرل فاؤنڈیشن کے تعاون کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
تقریب میں اونٹوں سے متعلق قدیم زمانے سے موجود ورثے، ثقافت اور انسانوں کا جانوروں کے ساتھ گہرا تعلق اجاگر کیا گیا ہے۔
تقریب میں موجود سعودی تاریخ دان اور ماہر آثار قدیمہ اور کتاب کے سرکردہ مصنفین میں سے ایک ڈاکٹر سعد بن عبدالعزیز الراشد نے وضاحت کی کہ یہ کتاب اسلامی دور کی تاریخ میں اونٹوں کی اہمیت پر مرکوز ہے۔
نمائش میں رکھی گئی کتاب 'دی کیمل تھرو دی ایجز' کی تیاری میں بہت سے ماہرین تعلیم اور محققین نے کام کیا ہے اور اسے مکمل ہونے میں تقریباً سات سالہ جدوجہد ہے۔
اونٹوں سے متعلق قدیم زمانے سے موجود ورثے، ثقافت اور انسانوں کا جانوروں کے ساتھ گہرا تعلق اجاگر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سعد نے بتایا کہ یہ اشاعت دو جلدوں پر مشتمل ہے اور اس میں مملکت اور اس سے باہر کے ماہر سکالرز کے لکھے گئے مختلف تحقیقی مضامین بھی شامل ہیں۔
کتاب عربی اور انگریزی زبانوں میں شائع کی گئی ہے اور اس میں متعدد بین الاقوامی عجائب گھروں میں آثار قدیمہ سے حاصل کی گئی اونٹوں سے متعلق معلومات اور تصاویر شامل ہیں۔
اس میں اونٹوں کی تاریخ اور جزیرہ نما عرب میں حالیہ آثار قدیمہ کی دریافتوں کو روشناس کرایا گیاہے۔
ڈاکٹر سعد الراشد نے بتایا کہ کتاب کا ایک حصہ تحقیق پر مشتمل ہے جب کہ دوسرا ایک کیٹلاگ ہے۔
'دی کیمل تھرو دی ایجز' کی تیاری میں بہت سے محققین نے کام کیا ہے۔ فائل فوٹو عرب نیوز
اس کتاب کے تحت معروف سعودی ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر عبدالرحمن بن محمد الطیب الانصاری کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو اس سے قبل 'ہارسز تھرو دی ایجز' کتاب کی سائنسی کمیٹی میں شامل تھے۔
ڈاکٹر سعد نے کہا کہ جزیرہ نما عرب قدیم انسانی تہذیبوں کا گہوارہ ہے اور ہمیں اپنے ورثے سے متعلق ہر چیز پر فخر ہے۔
تقریب میں عربی اور اسلامی ثقافت اور ورثے کے تحفظ کے لیے مملکت کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر دکھائی جانے والی نمائش میں جزیرہ نما عرب کی تاریخ کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے، جس میں اونٹوں سے متعلق بہت تفصیل شامل ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں