Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات فروشی کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم جاری

مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پرملزمان کوگرفتارکیا جارہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
 مملکت میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پرمہم جاری ہے۔ مختلف شہروں میں منشیات فروشی میں ملوث مقامی اورغیرملکی روزانہ کی بنیاد پرگرفتارہورہےہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادارہ امن عامہ کے ترجمان کا کہنا ہے ریاض ریجن کی کمشنری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے بڑی مقدار میں نشہ آورگولیوں کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 7 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں دوسعودی شہری جبکہ باقی غیرملکی شامل تھے۔
مختلف اداروں کے اہلکاروں پرمشتمل مشترکہ ٹیم نے مذکورہ گروہ کے قبضے سے 12 لاکھ 66 ہزار سے زائد نشہ آورگولیاں برآمد کرلیں جو شیشہ کی پلیٹوں انتہائی مہارت سے چھپا کراسمگل کی جارہی تھیں۔
دوسری جانب سے جدہ میں 6 ایشیائی باشندوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے نشہ آورپاوڈربرآمد کرلیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جازان ریجن میں سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی طورپرمملکت آنے والے 3 افراد کو حراست میں لے کرانکے قبضے سے نشہ آور’قات‘ برآمد کرلی۔

ملزمان نے نشہ آورگولیاں شیشہ کی پلیٹوں میں چھپائی تھیں(فوٹو، ایس پی اے)

محکمہ امن عامہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتارشدگان کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ قائم کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش کے بعد کیس کرمنل کورٹ کو بھیجا جائے گا۔

شیئر: