مملکت بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے آگہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے جدہ محکمہ تعلیم نے مساجد اور دعوت و رہنمائی کے ادارے کے تعاون سے نشہ آور اشیا کے نقصانات اجاگر کرنے کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم جدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ان دنوں ملک میں نشہ آور اشیا کے نقصانات کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جا رہا ہے اور ہم نے اس حوالے سے اپنا کردارادا کیا ہے۔‘
محکمہ تعلیم نے ثانوی سکولوں کے طلبہ کو تصاویر کے ذریعے نشہ آور اشیا کے سنگین نتائج سے آگاہ کیا۔