Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض : واکنگ ٹریک میں گڑھا پڑنے سے خاتون زخمی

گرنے والی خاتون کی مدد کرنے والی بھی گڑھے میں گرگئی(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض کے مغربی علاقے ’السویدی‘ میں حال ہی میں تیار ہونے والے واکنگ ٹریک کا ایک حصہ دھنس گیا جس سے وہاں واکنگ کرنے والی ایک خاتون اوراسکی دوبیٹیاں گڑھے میں گرگئیں۔
سبق نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہرنے بتایا کہ اس کی اہلیہ اوردونوں بیٹیاں السویدی کے علاقے میں بننے والے واکنگ ٹریک پرواکنگ کررہی تھیں کہ اچانک ٹریک کا فرش زمین میں دھنس گیا جس کی وجہ سے اہلیہ اوردونوں بیٹیاں گڑھے میں گرگئیں۔
شہری کا مزید کہنا تھا کہ وہاں قریب ہی موجود ایک خاتون نے اہلیہ کی مدد کرنا چاہی مگروہ بھی گڑھے میں گرگئی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی یونٹ وہاں پہنچ گئے جنہوں نے گڑھے میں گرنے والی خواتین اوردونوں بچیوں کو نکالنے کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی بعدازاں انہیں ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کردیا۔
متاثرہ خاتون کے شوہر کا مزید کہنا تھا کہ گڑھے میں گرنے سے اہلیہ کے بائیں پیرکی انگلیاں جبکہ دائیں ہاتھ میں فریکچرآیا ہے جبکہ کمرپربھی کافی زخم آئے۔
اخبار کا مزید کہنا تھا کہ واکنگ ٹریک پرترقیاتی کام جاری تھا جس کےلیے ٹریک کے بعض حصوں کو کھودا گیا تھا جس کی وجہ سے ٹریک کا دیگرحصہ بھی متاثرہو۔

شیئر: