سوڈانی عمرہ زائرین کی واپسی کے لیے انتظامات مکمل
’تین پروازوں کے ذریعہ سوڈانی عمرہ زائرین کی واپسی ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ سوڈانی عمرہ زائرین تین پروازوں کے ذریعہ واپس جا چکے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سوڈانی عمرہ زائرین کی واپسی کے لیے مزید 6 پروازوں کا انتظام کیا جاچکا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جنگ کی وجہ سے مکہ مکرمہ میں رہ جانے والے سوڈانی عمرہ زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘۔
’وزارت کے تعاون مقامی فلاحی تنظیمیں سوڈانی عمرہ زائرین کی رہائش گاہوں میں غذائی پیکیٹ فراہم کر رہی ہیں‘۔
’جبکہ خصوصی حالات کے باعث انہیں مختلف قسم کی سہولتیں دی جارہی ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اس وقت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 50 ہزار سوڈانی عمرہ زائرین موجود ہیں‘۔
’ان میں سے بعض کو واپس کیا جاچکا ہے جبکہ بقیہ کی جدول کی مطابق واپسی ہوگی‘۔