Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان کے لیے 100 ملین ڈالر، امدادی مہم چلانے کا فرمان

’ساھم‘ پلیٹ فارم کے ذریعے عوامی امدادی مہم چلائی جائے گی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب، سوڈان کو 100 ملین ڈالر مالیت کا امدادی سامان فراہم کرے گا اور سوڈانی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے مملکت بھر میں عوامی امدادی مہم چلائے گا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کو ہدایت جاری کی ہے کہ سوڈان کو 100 ملین ڈالر مالیت کا امدادی سامان فراہم کیا جائے اور سوڈانی عوام کو درپیش بحرانی حالات سے نکالنے کے لیے ’ساھم‘ پلیٹ فارم کے ذریعے عوامی امدادی مہم چلائی جائے۔
شاہ سلمان مرکز کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے امدادی سامان اور عطیات مہم کے حوالے سے اعلی قیادت کی ہدایت کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اعلی قیادت نے سوڈان کو درپیش بدترین بحران سے نکالنے کے لیے عوامی امدادی مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔ اعلی قیادت چاہتی ہے کہ بحرانی حالات میں سعودی عوام اپنے سوڈانی بھائیوں کا بھرپور ساتھ دیں۔
الربیعہ نے کہا  کہ سوڈانی پناہ گزینوں کی انسانی مدد کی جائے گی اور انہیں ادویہ وغیرہ فراہم کی جائیں گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: