اوورسیز پاکستانی ہمارے سر کا تاج ہیں،منشاءاللٰہ بٹ
مقامی لیگی عہدیداروں چوہدری محمد اکرم، ملک محی الدین اور دیگر سے ملاقات
مکه مکرمه (جاويد راہو ) پنجاب کے صوبائی وزیر بلدیات منشاءاللٰہ بٹ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سر کا تاج ہیں۔ اوورسیز مسلم لیگ کے عہدیدار اور کارکنان پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات مقامی لیگی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی۔ صوبائی وزیر بلدیات منشاءاللٰہ بٹ اور پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے جنرل سیکرٹری سید شجاعت علی پاشا سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ؤںچوہدری محمد اکرم، ملک عابد ، چوہدری وحید، پاکستان یوتھ کونسل کے ملک منظور حسین اعوان اور عرفان سدرہ نے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر بلدیات پنجاب منشاءاللٰہ بٹ کو کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف تک کارکنان کی آواز پہنچائی جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے چوہدری محمد اکرم اور پاکستان یوتھ کونسل کے ملک منظور حسین اعوان کی کارکردگی کو سراہا اور چوہدری محمد اکرم کو اوپی ایف ایڈوائزری کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔