مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام عشائیہ
مکہ مکرمہ(جاوید راہو) پاکستان سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے آنے والے محمد امیر ، تاجر حاجی ارشد خان بحریہ ٹاؤن والے اور شیخ عمران کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے میزبان لیگی رہنما ملک محی الدین اعوان تھے۔ سینیئر لیگی رہنماؤں نے مہمانوں کا استقبال کیا او رمبارکباد دی۔ تقریب کے شرکاء میں چیئرمین مکہ حاجی ذوالفقار علی خان ، محمد عقیل ہنجرا ، رانا عارف، محمد اعظم، نثار دودیال اکرم گھلو شامل تھے۔