Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کھجوروں کی برآمدت میں مسلسل اضافہ

سعودی عرب 116 ممالک کو کھجوریں برآمد کررہا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کھجوروں کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ 2022 کے دوران مملکت نے 2021 کے مقابلے میں 5.4 فیصد کھجوریں زیادہ برآمد کی ہیں۔ 1.3 ارب ریال مالیت کی کھجوریں برآمد کی گئی ہیں‘۔
یاد رہے کہ اس وقت سعودی عرب 116 ممالک کو کھجوریں برآمد کررہا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق کھجوروں کے قومی مرکز نے یہ اعلان اٹلی کے شہر ریمینی میں پھلوں اور سبزیوں کی ’میک فروٹ‘ نمائش میں شرکت کے موقع پر کیا ہے۔ 
نمائش میں دنیا کے مختلف ممالک سے 830 اداروں نے سٹال لگائے اور 38 ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔
اس سے قبل قومی مرکز برائے کھجور نے بتایا تھا کہ ’2016 سے 2022 تک کھجوروں کی برآمدات میں 121 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
’سعودی عرب کی کھجوریں دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں کے کاروبار میں ترقی ہو رہی ہے‘۔
مرکز کا کہنا تھا کہ ’2016 میں 579 ملین ریال، 2017 میں 702 ملین ریال، 2018 میں 755 ملین ریال، 2019 میں 865 ملین ریال، 2020 میں 927 ملین ریال اور 2021 میں ایک بلین 215 ریال مالیت کی کھجوریں برآمد کی گئیں‘۔ 

شیئر: