Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کی سب سے مشہور کھجور ’البرنی‘ میں خاص کیا؟

العلا میں سالانہ 90 ہزار ٹن کھجوریں پیدا ہورہی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب کے تاریخی علاقے العلا کا علاقہ نخلستانوں کے حوالے سے مشہور ہے جہاں 23 لاکھ کھجور کے درخت ہیں۔ ان سے سالانہ 90 ہزار ٹن کھجوریں پیدا ہورہی ہیں۔
البرنی العلا کی سب سے مشہور کھجور ہے اور یہ یہاں کی سالانہ کل پیداوار کا 80 فیصد ہے۔  رمضان میں زیادہ تر لوگ اسی کھجور سے روزہ کھولتے ہیں۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق مملکت کے اندر اور باہر سب سے زیادہ  البرنی کھجور العلا سے طلب کی جاتی ہے۔ مقامی باشندے جدید ترین اور روایتی دونوں طریقوں سے کھجوریں ذخیرہ کرتے ہیں۔ 

العلا میں کھجور کی پیداوار ہمیشہ آمدنی کا بڑا ذریعہ رہی ہے( فوٹو: ایس پی اے)

العلا مختلف تہذیبوں کا مرکز رہا ہے۔ یہاں کھجور کی پیداوار ہمیشہ آمدنی کا بڑا ذریعہ  رہی ہے۔
قدیم زمانے میں یہاں کے لوگ مختلف علاقوں سے سامان حاصل کرنے کے لیے قیمت کے طور پر کھجور ہی دیا کیا کرتے تھے۔
یہاں کے عکمہ پہاڑ کی چٹانوں پر کھجور کے درختوں کی شکلیں بنی ہوئی ہیں۔ اسی طرح نبطی دور  کے قبرستانوں کے کتبوں میں کھجور کے  ہاروں کی شکلیں بھی ملتی ہیں۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ العلا کے علاقے میں جنم لینے اورعروج پانے والی تہذیبوں میں نخلستانوں کا کردار اہم رہا ہوگا۔ 

شیئر: