Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی شہری کے قتل کیس میں سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد

ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کیا تھا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں یمنی شہری کے قتل کیس میں پیر کو جدہ میں مقامی باشندے کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کردیا گیا۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری عبدالناصر بن حسین الزہرانی نے یمنی شہری علی حسن جمعان کو چھری  سے وار کرکے  ہلاک کردیا تھا‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’ملزم  واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ سیکیورٹی فورس نے اسے تلاش کرکے عدالت میں پیش جہاں اس پر  فرد جرم عائد کی گئی تھی‘۔ 
عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر سزائے موت سنائی جس کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے کی تھی۔ ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کیا تھا۔

شیئر: