Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلاوڈ سیڈنگ سے پانی کے ذخیرے میں اضافہ اورماحول بہترہوگا، القحطانی

کلاوڈ سیڈنگ کے پہلے مرحلے کا اغاز اپریل 2022 میں کیا گیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ  مصنوعی بارش پروگرام کا مقصد پانی کے ذخیروں میں اضافہ کرتے ہوئے ماحول کو گردو غبار سے صاف کرنا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق القحطانی نے مزید کہا کہ ’کلاوڈ سیڈنگ پروگرام کے مقررہ اہداف حاصل ہورہے ہیں۔ متعلقہ اداروں کو نئی تبدیلیوں سے متعلق مفید معلومات فراہم کی جارہی ہیں اور مصنوعی بارش پروگرام کے سلسلے میں یکجہتی پیدا کی جارہی ہے‘۔ 
القحطانی نے توجہ دلائی کہ ’ہمارے یہاں کیے جانے والے مطالعات کے نتیجے میں مصنوعی بارش کا جو پروگرام بنایا گیا ہے اس سے متعلق اہم نکات کا جلد اعلان کیا جائے گا‘۔ 
واضح رہے کلاوڈ سیڈنگ (مصنوعی بارش ) پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز 27 اپریل 2022 کوکیا گیا تھا۔ 
منصوبے کے ذریعے بارش برسنے کے مواقع میں اضافہ کرنا مقصود ہے جس سے ماحول بہتر ہوتا ہے اورگردو غبار پرکافی حد تک قابوپایا جاسکتاہے۔

شیئر: